Wednesday, October 21, 2020
Home Trending اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 412 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 412 پوائنٹس کا اضافہ

Karachi-Stock-Exchange-KSE3کراچی، دوجماعتوں کے لانگ مارچ سے ملک کے سیاسی افق پرغیریقینی کیفیت کے باوجود کراچی اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز بھی سرکاری مالیاتی اداروں کی سپورٹ کے باعث تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی28600 ، 28700 ، 28800 اور28900 کی 4 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب75 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید90 ارب35 کروڑ46 لاکھ4 ہزار283 روپے کا اضافہ ہوگیا البتہ کاروباری حجم میں تیزی کے باوجود22 فیصد کی کمی واقع ہوئی کیونکہ جاری مارچ کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں خوف کی فضا بدستور موجود ہیں جس کی وجہ سے بیشتر شعبے جمعہ کو بھی غیرمتحرک رہے اور مجموعی طور پر10 کروڑ43 لاکھ60 ہزار300 حصص کے سودے ہوئے۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ جمعہ کو سرکاری مالیاتی اداروں کی جانب سے نچلی قیمتوں پر بلیوچپس میں خریداری کی گئی جس سے مارکیٹ کا مورال بلند ہوا لیکن جاری لانگ مارچ کی وجہ سے بیشترسرمایہ کار سائیڈ لائن رہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ فی الوقت تو لانگ مارچ پرامن ہے لیکن مارچ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مارکیٹ بری طرح متاثر ہوسکتی ہے اور انہی خدشات کے سبب سرمایہ کاروں کی اکثریت مارکیٹ میں غیرمتحرک ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز، این بی ایف سیز اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر49 لاکھ67 ہزار583 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے27 لاکھ88 ہزارڈالر اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے21 لاکھ79 ہزار579 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا، تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 412.20 پوائنٹس کے اضافے سے 28917.75 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 287.10 پوائنٹس کے اضافے سے 20149.25 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 712.61 پوائنٹس کے اضافے سے 46828.54 ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...