Saturday, October 31, 2020
Home Trending اسکولز میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا اہتمام

اسکولز میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا اہتمام

10552447_733229390047265_645090441346961686_nکراچی،         تقویٰ ماڈل اسکول اور ٹائمز اسکولز کے تمام کیمپس میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔ جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور طلباءکے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم آزادی کی تقریبات میں طلبہ کے مابین کوئز، اردو انگلش تقاریر، قرا¿ت اور نظموں کے مقابلے بھی کرائے گئے۔ جس میں طلبہ نے نہایت جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس موقع پر طلبہ نے روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

تقریبات میں طلبہ نے علاقائی کلچر کا مظاہرہ کیا اور مختلف ٹیبلو بھی پیش کیے۔ تقویٰ ماڈل اسکول کی تقریبات گلشن اقبال، پی ای سی ایچ سوسائٹی اور ڈیفنس ویو کیمپس میں منعقد ہوئے، جبکہ ٹائمز اسکولز کا مرکزی پروگرام الحرمین ماڈل اسکول ماڈل کالونی میں منعقد کیا گیا۔ جس میں ٹائمز اسکولز کے شہر میں قائم تمام 14 کیمپس سے طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور طلبہ کے والدین نے شرکت کی۔

تقریبات سے تقویٰ ماڈل اسکول کے ڈائریکٹر زاہد عمران اور ٹائمز اسکولز کے ڈائریکٹر محمد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔ یہ ملک لاکھوں قربانیوں کے نتیجہ میں قائم ہوا ہے۔ اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہم سب پر عائد ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرنی کی ضرورت ہے۔ یوم آزادی ہم سے یہی تقاضہ کرتی ہے کہ ہم سب اندرونی اختلافات کو بھلا کر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے خود میں آگے بڑھنے کی جستجو پیدا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...