Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں الخدمت فاونڈیشن کے تحت ملک بھر میں مستحقین کیلئے ہزاروں قربانیاں کی...

الخدمت فاونڈیشن کے تحت ملک بھر میں مستحقین کیلئے ہزاروں قربانیاں کی جائیں گی

کراچی، الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے قربانی پراجیکٹ کے تحت ملک بھر میں مستحقین کیلئے ہزاروں قربا نیاں آج کی جائیں گی جبکہ گوشت کی تقسیم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ،تفصیلات کے مطابق الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے قربانی پراجیکٹ کے تحت سیلاب متاثرین ،آئی ڈی پیز ،مستحقین و ضرورت مندوں کو عید الاضحی کے موقع پر خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے قربا نیں کی جائیں گی اور قربا نی کا گوشت ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا،الخدمت فاﺅنڈیشن نے قربانی کے گوشت کو محفوظ بنانے اور اُسے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کےلئے 4 چلرز کا انتظام بھی کیا ہے جن کی مدد سے قربانی کاگوشت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین تک پہنچایا جائے گا، قربانی کا گوشت مستحقین تک پہنچانے کیلئے سیکڑوں رضا کار کام کریں گے ،الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ متاثرین اور مستحقین کو خو شیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں اسی لیے الخدمت فاو¿نڈیشن نہ صرف کئی دہا ئیوں سے کمزور اور مستحق طبقے کیلئے قربانیاں کررہی ہے بلکہ ان تک پہنچ کر انہیں گوشت فراہم کرتی ہے ،انہوں نے تمام رضا کاروں کو ہدایت کہ وہ متاثرین سیلاب ،آئی ڈی پیز اور ضرورت مندوں تک پہنچیں اور انہیں گوشت پہنچائیں ،سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے پیغام میں کہا کہ عید الاضحی ایثار وقربا نی کا درس دیتی ہے اور الخدمت فاو¿نڈیشن اس کو مد نظر رکھتے ہو ئے کام کر رہی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ متاثرین ،سیلاب ،آئی ڈی پیز ،مستحقین اور ضرورت مندوں کو عید کی خوشیوں میں شر یک کرنا بڑی نیکی ہے ،انہوں نے ذمہ داران کو کہا کہ وہ تمام مستحقین کے گھروں تک قربانی کا گوشت منظم انداز میں پہنچائیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...