Saturday, October 31, 2020
Home Trending الطاف حسین نےعوام سےسندھ میں نئے صوبے کیلئے رائے مانگ لی

الطاف حسین نےعوام سےسندھ میں نئے صوبے کیلئے رائے مانگ لی

AltafHussainایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے عوام نے سندھ میں نئے صوبے کی تجویز اور نام پر رائے مانگ لی ہے۔ الطاف حسین کہتے ہیں سرسٹھ سال پہلے جس کوٹہ سسٹم کی بنیاد پر سندھ تقسیم ہوا۔ تسلسل سے جاری اس ناانصافی پر نیا صوبہ ہر شہری سندھ کے ہر فرد کی آواز بن چکی ہے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سندھ میں نئے صوبے کے قیام سے متعلق لندن پاکستان رابطہ کمیٹی اور دیگر عہدیداران سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ الطاف حسین کہتے ہیں کہ شہری مسائل کے مستقل حل کیلئے نئے صوبے کاقیام چاہتے ہیں۔ علیحدہ صوبے کا نام کراچی صوبہ، شہری ، سندھ ون یا 2 یا کچھ بھی رکھا جاسکتا ہے لیکن عوام کی رائے میں نئے صوبہ کاقیام مقدر بن چکا ہے۔ایم کیو ایم کے قائد کی نظر میں سندھ کے متعصب حکمرانوں نے 1973ء میں دیہی سندھ کیلئے 60 فیصد اور شہری سندھ کیلئے 40 فیصد کوٹہ رکھ کر علیحدہ صوبے کی بنیاد رکھ دی تھی۔کوٹہ سسٹم کو ہر آمر اور جمہوری حکومتوں نے جاری رکھا۔67 سال سے شہری سندھ کے ساتھ متعصبانہ سلوک رکھا گیا۔ اب عوام اسی ساٹھ اور چالیس فیصد کی بنیاد پر علیحدہ صوبے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...