بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیالیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی الیکشن ملتوی کرنےکی درخواست مستردکردی

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی الیکشن ملتوی کرنےکی درخواست مستردکردی

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اتوار کو کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس میں دوٹوک کہا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت 15 جنوری (اتوار) کو ہی ہوں گے۔انتخابی سامان کی تقسیم جاریکراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، ڈی سی آفسز میں انتخابی سامان کی تقسیم کی جارہی ہے۔خط میں کہا گیا تھا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے، سندھ حکومت پہلے ہی مطلوبہ سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے وفاق کو کہہ چکی ہے۔پاک فوج اور رینجرز نے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کی ذمہ داری لینے سے معذرت کرلی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی پر انتخابات نہیں کرائے جاسکتے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی دستیابی تک بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخر کیا جائے۔الیکشن کمیشن کا اجلاسسندھ حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان اور متعلقہ افسران شریک تھے۔الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے دوران سیکیورٹی خدشات سے متعلق سندھ حکومت کے مراسلے پر غور کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے، سندھ حکومت پرامن الیکشن کےلیےفول پروف انتظامات کرائے۔ایم کیو ایم پاکستان کا موقفایم کیوایم نئی حلقہ بندیوں کے مطالبے پر بدستور ڈٹی ہوئی ہے اور مطالبات منظور نہ ہونے پر حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں وفاقی وزراء نے استعفے قيادت کو جمع کراديے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code