Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں کاروبار امریکا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،...

امریکا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، الیگزینڈر اوور

pak-usa    کراچی،     امریکی قونصلیٹ کراچی کے سینئر اکنامک آفیسر الیگزینڈر اوور (Alexander Orr) نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا فروغ چاہتا ہے، واشنگٹن تجارت میں اضافے اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پرکے سی سی آئی کے صدر عبداللہ ذکی،چیئرمین ڈپلومیٹک افیئرز سب کمیٹی عبدالجبار دلال، سابق صدر کے سی سی آئی مجید عزیز،منیجنگ کمیٹی کے اراکین ظفر سعید باغپتی،تنویرباری،عابدنثار، کے سی سی آئی کے سینئرممبران افتخار احمد وہرہ،ابراہیم کسمبی اور عتیق الرحمان بھی موجود تھے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے صدر عبداللہ ذکی نے اس موقع پر پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ تجارتی حجم حقیقی گنجائش کے مطابق نہیں۔کراچی چیمبرآف کامرس دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ اورتجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کرتارہاہے اور ہمیشہ سے یہ آواز بلند کی کہ ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ چاہیے اور تجارت میں حائل رکاٹوں کو دور کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...