Sunday, October 25, 2020
Home Trending انسداد پولیو مہم نجی شعبے کو دینے پر غور

انسداد پولیو مہم نجی شعبے کو دینے پر غور

Polioکراچی: حکومت سندھ نے کراچی میں انسداد پولیومہم نجی شعبے کو دینے پرغور شروع کردیا اوراس سلسلے میں محکمہ صحت نے تجاویز مرتب کرلی ہیں ابتدائی طور پر محکمہ صحت نے پہلے مرحلے میں کراچی کی8حساس یونین کونسلوں کے 5سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے انجکشن لگانے کی مہم کا منصوبہ آغاخان اسپتال کو دینے پر رضامندی ظاہرکی ہے جس کی تصدیق ای پی آئی حکام نے کی ہے اور کہا ہے کہ ابتدائی طورپر انسداد پولیو انجکشن مہم آغاخان اسپتال کے ماہرین کی نگرانی میں شروع کی جائیگی۔ یہ مہم آغا خان اسپتال محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے کراچی کی8 یونین کونسلوں میں ہفتہ میں ایک بار میڈیکل کیمپ قائم کرکے منعقد کی جائے گی جہاں بچوں کو پولیو انجکشن ، خسرہ اورمختلف بیماریوں سے بچاؤکیلیے بھی ویکسین دی جائیگی، معلوم ہوا ہے کہ آغاخان کے زیراہتمام آئندہ ماہ سے کراچی کی 8حساس یونین کونسلوں میں میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں بچوں کو پولیو انجکشن کے ساتھ ساتھ بچوں کا تفصیلی طبی معائنہ اوران بچوں کومختلف امراض سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسینشن کا کورس بھی کرایاجائے گا،میڈیکل کیمپ میں خواتین کو بھی امراض نسواں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اوران خواتین کو بچوں کو مختلف بیماریوں سے آگاہی اوربچانے کیلیے آگاہی بھی فراہم کی جائیگی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...