Friday, October 23, 2020
Home Trending انٹرداخلہ پالیسی کو محکمہ تعلیم اورپولیس نے کمائی کاذریعہ بنالیا

انٹرداخلہ پالیسی کو محکمہ تعلیم اورپولیس نے کمائی کاذریعہ بنالیا

Sindh Secretriateکراچی، انٹر کی نئی آن لائن داخلہ پالیسی کو محکمہ تعلیم کے عملے اورسندھ سیکریٹریٹ کے پولیس اہلکاروں نے آمدنی کا ذریعہ بنالیا۔ آن لائن داخلوں کے لیے جمع کرائے گئے فارموں کی خامیاں درست کرانے سیکڑوں طلبہ و طالبات روزانہ محکمہ تعلیم کے آئی ٹی سیکشن پہنچ رہے ہیں جہاں بدانتظامی کے سبب طلبہ و طالبات کومشکلات کا سامنا ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری کالجوں میں انٹر کے داخلوں کے خواہشمند طلبہ و طالبات آن لائن داخلہ پالیسی کی خامیاں درست کرانے کے لیے روزانہ سندھ سیکریٹریٹ جارہے ہیں،جہاں وہ اپنے جمع کرائے گئے آن لائن داخلہ فارم میں پیش آنے والی خامیوں کے حل کے لیے محکمہ تعلیم کے آئی ٹی سیکشن کا رخ کررہے ہیں۔

ہزاروں طلبہ و طالبات محکمہ تعلیم کی ناقص پالیسی کے سبب شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب آئی ٹی سیکشن پہنچنے کے لیے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو پولیس اہلکاروں اور محکمہ تعلیم کے عملے کو خوش کرنا پڑرہا ہے، پیرکو سندھ سیکریٹریٹ میں صورتحال گھمبیر نظرآئی جہاں سیکڑوں طلبہ و طالبات اوران کے والدین آن لائن داخلہ فارم کی خامیاں درست کرانے پہنچے تھے۔

طلبہ و طالبات اور والدین سندھ سیکریٹریٹ میں داخل ہونیکی کوشش کرتے ہیں تو پولیس اہلکار ان سے نذرانہ لیتے ہیں جب طلبا سندھ سیکریٹریٹ کی پہلی منزل پر محکمہ تعلیم کے دفتر پہنچتے ہیں تو عملہ آئی ٹی سیکشن جانے پر نذرانہ طلب کرتے ہیں،آئی ٹی سیکشن میں طلبا اور والدین کی رہنمائی کیلیے انتظام نہیں کیا گیا، محکمہ تعلیم کا عملہ معصوم طلبہ و طالبات سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرتا ہے جس پر ہزاروں طلبااور ان کے والدین اذیت سہتے ہوئے نئی داخلہ پالیسی کے آن لائن داخلہ فارم کی تصحیح کرانے پر مجبورہیں۔

1 COMMENT

  1. kia Tahir ul Qadiri aur Imran Khan Sindh ki arsa draraz sy jari ghazbana, zalimana, waderana, cruption aur dhons dhamkion aur ghunda gardi ky khilaf dharna aur march karen gay……………………………?

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی کیلئے پانی سپلائی کے منصوبے کے فور کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد

کراچی کے لئے پانی سپلائی کے منصوبے کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد کر دی گئی، چیئرمین واپڈا نے کہا کہ حکومت...

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...