Saturday, October 31, 2020
Home Trending انٹرپری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

انٹرپری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

Result Group Photoکراچی ، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے سالانہ امتحانات برائے 2014ءکے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں دہلی گورنمنٹ کالج کے طالب علم محمد سنین حسن ولد محمد ساجد رول نمبر 902401 نے ٹوٹل 1100 میں سے 992 نمبرز 90.18فیصد اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے محمد سالک سلام ولد عبدالسلام رول نمبر 903762نے 991 نمبرز 90.09فیصد اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کے خزیمہ سہیل صلات ولد محمد سہیل صلات رول نمبر 907401 نے 980نمبرز 89.09فیصد اے ون گریڈ اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی عائشہ محبوب بنت محبوب حسین رول نمبر 921842 نے اتنے ہی نمبرز حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ سائنس جنرل کے امتحانات میں بحریہ کالج کارساز کی حرا سلمان بنت سلمان احمد رول نمبر 978695 نے ٹوٹل 1100 میں سے 947 نمبرز 86.09فیصد اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی پریسہ بشیر بنت حافظ بشیر احمد رول نمبر 979388 نے 935نمبرز 85 فیصد اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن اور کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے محمد مدثر ولد علی اکبر راواجانی رول نمبر 977828 نے 930نمبرز 84.55فیصد اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 28472 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 28239 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 15525 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 54.98 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 1703 امیدوار اے ون گریڈ، 3407 اے گریڈ، 4004 بی گریڈ، 4090 سی گریڈ، 2196 ڈی گریڈ اور 125 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ سائنس جنرل کے امتحانات میں 2066 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 2053 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1084 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 52.80 فیصد رہا۔سائنس جنرل کے امتحانات میں 33امیدوار اے ون گریڈ، 175 اے گریڈ، 323 بی گریڈ، 386 سی گریڈ، 162 ڈی گریڈ اور پانچ امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...