Wednesday, October 28, 2020
Home Trending انٹر میڈیکل اور ہوم اکنامکس کے نتائج جاری، طالبات پھر بازی لے...

انٹر میڈیکل اور ہوم اکنامکس کے نتائج جاری، طالبات پھر بازی لے گئیں

Inter Resultesکراچی، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نے پیر کو انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سائنس پری میڈیکل، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز مین منعقدہ تقریب کے دوران نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل کے امتحانات میں گورنمنٹ کالج فارویمن شاہراہ لیاقت کی طالبہ بھوانہ بائی بنت بھیم راج اور لیاقت کالج آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز کی طالبہ مہرین عمر زبیر بنت محمد عمر زبیراعوان نے گیارہ سو میں سے 999 نمبر اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم سید فیضان علی ولد فراست علی نے 998 نمبر اے ون گریڈحاصل کرتے ہوئے دوسری ن جبکہ سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کی طالبہ خوش بخت کرار بنت سید کرار رضا کاظمی اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ سدرا محمد حسین بنت محمد حسینبر اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس کے امتحانات میں تینوں پوزیشنیں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبات نے حاصل کیں جس میں مریم خلیل بنت جاوید خلیل نے اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن، ماریہ نسیم بنت محمد نسیم بیگ راے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن جبکہ سدرہ کامران بنت شیخ کامران ریاض نے اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سائنس پری میڈیکل کے امتحانات میں 20119 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 19902 امیدواران امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 10833 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 54.43 فیصد رہا۔

ان امتحانات میں 1374 امیدوار اے ون گریڈ، 3116 اے گریڈ، 3043 بی گریڈ، 2394 سی گریڈ، 880 ڈی گریڈ اور 26 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس کے امتحانات میں 283 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 279امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور 155 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 55.56 فیصد رہا۔ ہوم اکنامکس کے امتحانات میں 3 امیدوا اے ون گریڈ، 16 اے گریڈ، 56 بی گریڈ، 53 سی گریڈ، اور 27 امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں صرف پانچ امیدوار رجسٹریشن حاصل کر کے شریک ہوئے جس میں سے 3امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں ایک امیدوار سی گریڈ جبکہ دو امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...