Sunday, November 1, 2020
Home ٹیکنالوجی آن لائن اشتہارات، فیس بک اولین پسند (عبدالولی خان)

آن لائن اشتہارات، فیس بک اولین پسند (عبدالولی خان)

fb2کراچی: یہ امرروز روشن کی طرح عیاں ہے کہ فیس بک حقیقتاً آن لائن سماجی رابطوں کے لئے تخلیق کیا گیا پلیٹ فارم تھالیکن اب یہاں سماجی رابطوں سے زیادہ کاروباری سرگرمیاں انجام دی جانے لگی ہیں، سماجی رابطے کے اس نیٹ ورک کی مدد سے انتہائی موثر انداز میں اشیاء کی مارکیٹنگ اور تشہیر کی جارہی ہے ۔فیس بک کو آن لائن اسٹورز کے طور پر استعمال کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ہے ۔فیس بک کے حالیہ نیوز فیڈ پر ایک نگاہ ڈالی جائے تو اشتہارات کی بھرمار دکھائی دیتی ہے ۔ اس وقت فیس بک کے دنیابھر میں صارفین کی تعداد ایک ارب 32کروڑ سے زائد جبکہ ان میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد پاکستانی ہیں ۔

دنیا کے سب سے بڑیسماجی رابطے کے نیٹ ورک کی مسلسل کامیابی کے پیچھے ذہین دماغوں کی ایک پوری ٹیم موجود ہے جو کہ انسانی مزاج ،نفسیات،رویے کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات ، سروے اور جائزوں پر مکمل نظر رکھتے ہیں اور تبدیلی کا عمل مسلسل برقرار رکھتے ہوئے اپنے اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کرتے رہتے ہیں ۔

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ کو اشتہارات کی مد میں ریونیو کے حصول میں سنگین چیلنجز کا سامنا رہا ۔ ایک دہائی قبل ایک درمیانے درجے کا کاروباری شخص فیس بک کو اشتہاری ضمن میں کسی خاطر ہی میں نہیں لاتا تھا کہ یہ اس کی پراڈکٹ کی معلومات عوام تک پہنچا دے گی لیکن اب تو فیس بک پر جاری کیا گیا ایک اشتہارایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں لاکھوں صارفین کی نظروں سے گذر چکا ہوتا ہے ۔ابتداء میں اشیاء کے فروخت کندگان کے لئے یہ بہت مشکل کام تھا کہ وہ آن لائن اشتہار کے لئے ادائیگی کریں ان 10برسوںنے اشتہارات کی طرز کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور مسلسل ارتقائی عمل نے نئی راہیں کھول دی ہیں ۔

fb1اپنی ایجاد کے بعد سے ٹیلیوژن اشتہارات کا بہت بڑا ذریعہ رہا ہے اور اس میں کوئی شک بھی نہیں کہ اس کے ناظرین کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔پھر انٹرنیٹ آیا اور اس کے بعد گوگل نے آن لائن اشتہارات کا بڑاحصہ حاصل کرنے کی کوشش کی جس میں صارف اور ریٹیلر کو براہ راست رابطے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ فیس بک میں دونوں باتیں یکجاء ہو گئی ہیں کہ اس کے صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہے اور یہ صارف اور ریٹیلر کو براہ راست رابطے کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے۔

ٹی وی اور فیس بک موازنہ کیا جائے تو ٹی وی عوام تک اشتہارات پہنچاتا ہے لیکن اس کے لئے ناظرین اپنے پسندیدہ پروگرام کے اوقات میں ٹی وی سے چپک جاتے ہیں اور اس دوران وہ وقتا فوقتااشتہارات دیکھتے ہیں لیکن فیس بک میں وقت کی کوئی قید نہیںآپ جب بھی سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ پر بیٹھیں گے تو نیوز فیڈز کے ساتھ ہی اشتہارات آنا شروع ہو جائیں گے اور ایک گھنٹے میں درجنوں اشتہارات آپ کی نظروں سے گذر جاتے ہیں ، فیس بک تو اب زندگی کا حصہ بن چکی ہے ، اس کے بغیر نہ صبح ہوتی ہے اور نہ ہی رات ، اپنے فون سے کھینچی گئی اپنی ہی تصویر (selfie)ہو یا اسٹیٹس اپ لوڈ کرنے کا معاملہ ، دوستوں کے ساتھ آئوٹنگ ہو یا ہوٹلنگ لوکیشن کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کرنا لازمی امر بنتے جارہے ہیں ، خواہ آپ اپ لوڈ کر رہے ہوں یا کسی کی اپ لوڈ کی ہوئی تصاویر دیکھ رہے ہوں اس عرصے میں فیس بک اکائونٹ میں کئی اشتہارات سے واسطہ پڑتا رہتا ہے ۔فیس بک تو بحث مباحثوں ، سروے ،تنقید یا بھڑاس نکالنی ہو ، یہ ہماری روزمرہ کے معمول میں شامل ہو چکی ہے اور اب تو اس کے بغیر جینا ادھورا لگتا ہے۔رواں دہائی میں فیس بک زیادہ سے زیادہ لوگوں تک مصنوعات کی معلومات پہنچانے کا سستا ذریعہ بن کر سامنے آیا ہے ۔

رواں برس یعنی2014میں فیس بک کا اشتہارات کی مد میں ریونیو2.68روپے تک پہنچ چکا ہے۔امکان ہے کہ اشتہارات کی بہت زیادہ طلب کے سبب فیس بک انتظامیہ  اشتہارات کے ریٹ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
فیس بک پر اشتہارات کی ایک اہم وجہ اس کا دوسری ویب سائٹ سے منفرد ہونا بھی ہے کیونکہ صارف بک پر اکائونٹ بناتے وقت اپنے بارے میں جو معلومات فراہم کرتا ہے اور جو پیجز وزٹ کرتا ہے اسی حساب سے اس کو اشتہارات دیئے جاتے ہیں ۔ یعنی کہ کسی بھی شے کو بیچنے یا معلومات دینے کے لئے اشتہارات اسی صارف کی وال پر پوسٹ ہوں گے جس میں اس کی دلچسپی ہو یا ہو سکتی ہو۔فیس بک کے اشتہارات ٹارگٹڈ صارف کی وجہ سے مقبول ہو رہے ہیں۔

فیس بک پر اشتہار دینے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے متعدد’Ad Experts‘fb4بھی اپنی خدمات کے ساتھ میدان میں آگئے ہیں اور وہ کمپنیوں اور ریٹیلر کو مشورہ دیتے ہیں کہ اپنا اشتہار کیسے تیار کریں تاکہ وہ کم پیسوں میں زیادہ صارفین تک پہنچ سکے ،یہ ایکسپرٹس ٹارگڈ صارف کے حوالے سے بھی ٹپس دیتے ہیں کیونکہ اگر مطلوبہ صارف نے اشتہار دیکھا ہی نہیں تو وہ بے کار ہے اور غیر متعلقہ صارف وہ اشتہارات دیکھتے رہیں تو بھی وہ کسی کام کا نہیں ۔ایکسپرٹ ایک ٹپ جو بتاتے ہیں ان میں انتہائی اہم یہ بھی ہے کہ اشتہارات میں مزید اشتہارات کے لنکس دیئے جائیں جو کہ سستے بھی ہوتے ہیںاور اشتہارات کی لائف بھی بڑھا دیتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...