Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں آگ لگنے کے واقعات میں سب کچھ خاکستر ہونے کے بعد قابو...

آگ لگنے کے واقعات میں سب کچھ خاکستر ہونے کے بعد قابو پالینے کا دعویٰ لمحہ فکریہ ہے، پاسبان

Pasban logoکراچی، پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل نے کہا ہے کہ آگ لگنے کے واقعات میں سب کچھ خاکستر ہونے کے بعد قابو پالینے کے دعوے لمحہ فکریہ ہے ،فائر ٹینڈر کی خراب مشینری اور ناقص سسٹم کا فوری نوٹس لیا جائے ، فائر ٹینڈر کو جدید طرز پر بنانے کے لئے مختلف ادوار میں حکومتوں کی جانب سے ملنے والے بجٹ کس کو دیئے گئے کہاں گئے اس کی تحقیقات کی جائے اور ایسے تمام واقعات جن میں سب کچھ خاکستر ہونے کے بعد قابو پانے کی دعوے کیئے گئے ان خاکستر ہونے والے املاک کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ، بے روزگار ہونے والے ملازمین کی دوسری جگہ ملازمت ملنے تک ان کو معاوضہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی کفالت کرسکیں ۔ انہوں نے گزشتہ روز سائٹ ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری ولیکا ملز میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے دوران پانی کی قلت اور اسنار کل کی خرابی کی اطلاع پر بھی شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سانحہ بولٹن مارکیٹ، سانحہ بلدیہ فیکٹری ، سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے بعد اب ایک مرتبہ پھر سائٹ ایریا کے گارمنٹس فیکٹری ولیکا مل میں لگنے والی آگ سب کچھ خاکستر کرکے قابو پانے کے دعوے کئے گئے، عوام کے املاک کا نقصان نہ صرف ان فیکٹریوں و گوداموں کے مالکان کا نقصان ہے بلکہ سب سے زیادہ نقصان ان لوگوں کا ہوتا ہے جو ان فیکٹریوں اور گوداموں میں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کرتے ہیں حکومت کو چاہیئے کہ وہ آئندہ بجٹ میں اس طرح کے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے واقعات میں مالکان سمیت بے روزگار ہونے والے مزدوروں کے بچوں کی کفالت کے لئے بھی فی مزدور کم از کم 10ہزار ماہانہ زر تعاون90دن کیلئے مختص کرے اور بے روزگار ہونے والے مزدوروں کو روزگار کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ فائر ٹینڈر کی ناقص سسٹم کی وجہ سے ہی املاک تباہ و برباد ہوتے ہیں اور مزدوروں کو بے روزگار ہونا پڑتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...