Thursday, October 22, 2020
Home کھیل اگلے میچز میں 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے، مصباح کا قوم کو...

اگلے میچز میں 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے، مصباح کا قوم کو دلاسہ

Misbah-Pakistan Captainکرائسٹ چرچ: قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے مسلسل 2 میچز میں ناکامی کے بعد ٹیم پر ہونے والی تنقید کو غلط ثابت کر کے دکھائیں گے۔ کرائسٹ چرچ میں ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق جائزہ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مصباح الحق کاکہنا تھا کہ ابتدائی میچز میں کھلاڑیوں سے غلطیاں ہوئیں جب کہ کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں کارکردگی مایوس کن رہی تاہم اگلے میچز میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی اپنے میچز ہاری ہیں لیکن اس کے بعد انگلینڈ نے کم بیک کیا اور قومی ٹیم بھی کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اس لئے زمبابوے کے خلاف اچھا کھیل پیش کر کے تنقید کو غلط ثابت کریں گے۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قومی ٹیم مینجمنٹ کو ٹیلی فون کیا اور یقین دلایا کہ کرکٹ بورڈ ٹیم کے ساتھ ہے اس لئے کھلاڑی حوصلہ رکھیں اور دباؤ میں آئے بغیر ذمہ دارانہ انداز میں کھیلیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...