Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری کی شادی کے کیس کی سماعت

سٹی کورٹ میں آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری میں شادی کے کیس کی سماعت،  پولیس چالان...

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی...

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن، بختاور بھٹو کی منگنی آج، بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی کی...

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں بڑی کارروائی کی جس کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی “را” نیٹ ورک کے اہم رکن عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوھر سے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم بم تیار کرنے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے،ملزم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ملازمت کرتا تھا جبکہ عسکری تربیت کے لیے چار مرتبہ بھارت جاچکا ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جبکہ ملزم ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد اور کارکنوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے اور وہ کراچی میں “را” کے سلیپر سیل کے لئے کام کررہا تھا،ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا اورمحمود صدیقی کی طرف سے بھیجی گئی حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کرتا رہا تھا،بھیجی گئی رقم دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی،ملزم اجمل پہاڑی اور ارشد چھوٹا گروپس کے ساتھ کام کرتا رہا ہے جبکہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر دو دفعہ جیل بھی جا چکا ہے۔۔

Open chat