Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ایف بی آر کا مزید98ہزار ٹیکس نادہندگان کو نوٹس دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا مزید98ہزار ٹیکس نادہندگان کو نوٹس دینے کا فیصلہ

FBR-logo4فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)اور اس کے ماتحت اداروں نے 15 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والے مزید 2 لاکھ 7 ہزار ٹیکس نادہندگان کو رواں مالی سال کے اختتام تک نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں ابھی تک قابل ٹیکس آمدنی کے حامل 1لاکھ 9 ہزار ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کیے گئے جن میں سے دسمبر 2014 تک69 ہزار نوٹس ایف بی آر میں قائم ڈائریکٹوریٹ براڈننگ آف ٹیکس بیس جبکہ فیلڈ فارمشنز نے 40ہزار نوٹس جاری کیے گئے ہیں، ڈائریکٹوریٹ براڈننگ آف ٹیکس بیس مزید31 ہزار افراد کو نوٹس جاری کرے گا جبکہ باقی ماندہ 67 ہزار نوٹس فیلڈ فارمشنز کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور اس کے ماتحت اداروں کی جانب سے یہ نوٹس بڑے اور ایسے قابل صلاحیت ٹیکس نادہندگان کو بھجوائے جارہے ہیں جو پوش علاقوں میں رہتے ہیں اور پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں، تسلسل کے ساتھ بیرون ملک سفر کرنے کے علاوہ بڑی بڑی گاڑیوں اور جائیدادوں کے مالک ہیں لیکن ٹیکس ادا نہیں کررہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...