Thursday, October 22, 2020
Home Trending ایم اے ریگولر وپرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 19 اگست سے شروع...

ایم اے ریگولر وپرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 19 اگست سے شروع ہونگے

University examinationکراچی، جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلان کیا ہے کہ ایم اے(ریگولر وپرائیوٹ) سالانہ امتحانات2013 ءبروز منگل 19 اگست 2014 ءسے شروع ہورہے ہیں۔ طلبا ءکے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں08 جبکہ طالبات کے لئے 15 امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امسال ایم اے پرائیوٹ کے امتحان میں 14228 طلباءوطالبات شرکت کریں گے۔ جس میں ایم اے سال اول کے 3326 طلباء اور 5473 طالبات شامل ہیں جبکہ سال دوئم میں2212طلباءاور 3217 طالبات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔

ایسے طلباءوطالبات جنہیں 16 اگست تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہ ہوںوہ اپنے ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے17 اور18 اگست کو صبح 9:00 بجے تادوپہر ایک بجے تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی کمرہ نمبر 01 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے طلباءوطالبات کو اپنے ہمراہ اصل رجسٹریشن کارڈ،دوپاسپورٹ سائز تصاویر،امتحانی فارم کی اصل رسید اور قومی شناختی کارڈلازماً ساتھ لانا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...