Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

ایم کیو ایم کا ضلع کیماڑی کے قیام کو چیلنج کرنے کا اعلان

ایم کیو ایم کا ضلع کیماڑی کے قیام کو چیلج کرنے کا فیصلہ،سندھ ہائیکورٹ جائیں گے،کارکنوں کا اعلان۔
ایم کیو ایم پاکستان نے نئے ضلع کیماڑی اور ڈی ایم سی کیماڑی کا قیام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں درخواست تیار کرلی گئی ہے۔ کیماڑی ضلع کے قیام کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جائے گی، ایم کیو ایم کی طرف سے سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ اور رکن اسمبلی حمید الظفر پٹیشن جمع کرائیں گے۔ ایم کیو ایم نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ضلع غربی کی تقسیم کرکے ضلع کیماڑی اور کیماڑی ڈی ایم سی کا قیام غیرآئینی ہے، ضلع کیماڑی کی تقسیم سے پہلے مقامی طور پر مردم شماری نہیں کی گئی, درخواست میں کہا گیا ہے کہ رویونیو قوانین کے مطابق کسی بھی ضلع کے قیام سے قبل عوامی سماعت کی جاتی ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا، یہ انتظامی نہیں سیاسی فیصلہ ہے۔۔

Open chat