Sunday, October 25, 2020
Home Trending ایم کیو ایم کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ایم کیو ایم کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

altaf-hussain-ishrat1کراچی،ایم کیو ایم نےگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان سےمستعفی ہونےکامطالبہ کردیا۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کےارکان کہتے ہیں دوہزار آٹھ سے ایم کیو ایم کےکارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن گورنر نےتمام مسائل سےآنکھیں بندکررکھی ہیں۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کےمشترکہ اجلاس کے بعدمیڈیاکوبریفینگ دیتے ہوئےفاروق ستار نےگورنرسندھ کے خلاف طویل چارج شیٹ پیش کیانہوں نےکہاکہ مہاجرآبادیوں کا محاصرہ ہوتا رہا،گورنرنے کچھ نہیں کیا، گورنر عشرت العباد ایم کیو ایم کے خیر خواہ نہیں رہے ،وہ کراچی آپریشن پرغیرجانبدار،آزاد مانیٹرنگ کمیٹی بھی نہ بنواسکے۔انہوں نے گرفتارکارکنوں پربہیمانہ تشدد اور نارواسلوک کا بھی نوٹس نہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک نظریاتی تحریک ہے ،گورنر سندھ کا نمائشی عہدہ کبھی ہماری ضرورت نہیں رہا ،ایم کیو ایم نے اقتدار کو ٹھکرانے میں کبھی دیر نہیں لگائی ایم کیو ایم گورنر سندھ سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے۔ ہم نہیں کہتےکہ عشرت العباد ایم کیوایم کے خلاف ہوگئے ہیں۔گورنر سندھ اگر مخلص ہیں تو مستعفی ہو کر ایم کیو ایم میں واپس آجائیں۔فاروق ستار نے کہا کہ خدا کرے کہ ٹارگٹڈ آپریشن سے شہر میں مستقل امن قائم ہو،عارضی امن ماضی میں بھی قائم ہوا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...