Tuesday, October 27, 2020
Home Trending ایم کیو ایم کے مقتول کارکن سہیل احمد کی نماز جنازہ ادا...

ایم کیو ایم کے مقتول کارکن سہیل احمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، سوسائٹی قبرستان میں تدفین

mqmگزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کی نماز جنازہ طارق روڈ پر ادا کردی گئی ، مقتول کو سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ سہیل احمد کے قتل کے خلاف کارکنوں اور ایم کیو ایم کی قیادت نے نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں آج شہر قائد میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی جس کے باعث کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل رہا۔ سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ کراچی یونیورسٹی کے تحت ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے۔ ٹرانسپورٹ اور تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کی گئی تھی۔ مقتول کارکن سہیل احمد کی ، نماز جنازہ میں لواحقین کے علاوہ ایم کیو ایم کی مقامی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...