Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی...

ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

funeral prayer1کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ عزیزآباد کے جناح گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیو ایم کے مقتول کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ کی شرکت میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد جناح گراؤنڈ کے اطراف موجود تھیں۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جب کہ خواتین کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ مقتول ایم کیو ایم کارکن وقاص شاہ کو شہدا قبرستان عزیزآباد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس نے وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ اپنی مدعیت میں عزیزآباد تھانے میں درج کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ نائن زیرو سے گرفتار افراد کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں جب کہ رینجرز سے ملزموں کی حوالگی ابھی نہیں ملی تاہم ملزموں کے کرمنل ریکارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...