Thursday, October 22, 2020
Home Trending اینٹی کار لفٹنگ سیل کے 2 اہلکار کے اغواءمیں ملوث نکلے

اینٹی کار لفٹنگ سیل کے 2 اہلکار کے اغواءمیں ملوث نکلے

281454-criminal-1408560293-317-640x480کراچی، بلوچ کالونی پولیس نے اینٹی کار لفٹنگ سیل کے 2 اہلکاروں سمیت 3 اغوا کاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا۔ ملزمان نے کارلفٹنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان مصطفی لاسی، غلام عباس اور زبیر کو گرفتار کر کے مغوی پادری رزاق جان کو بازیاب کرا لیا، ایس ایچ او بلوچ کالونی عبدالفتح نے بتایا کہ اے ایس آئی مصطفیٰ لاسی اینٹی کار لفٹنگ سیل شریف آباد اور کانسٹیبل غلام عباس اے سی ایل سی آرٹلری میدان میں تعینات ہیں۔

زبیر بطور ڈرائیور کی حیثیت سے ملزمان کے ساتھ کام کرتا ہے ، ملزمان نے چند روز قبل بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں جونیجو کالونی سے ایک پادری رزاق جان کو اس کی گاڑی سمیت اغوا کیا تھا اور چرچ کے لیے جمع کیے گئے چندے کی رقم سے بھرا باکس بھی اٹھا کر لے گئے تھے،ملزمان نے مغوی پادری سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا تاہم پولیس نے فون کال کے ذریعے ملزمان کی موجودگی کا پتہ لگا کر چھاپہ مارا اور تینوں اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی پادری کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اے سی ایل سی میں تعیناتی کا فائدہ اٹھا کر تصدیق کے لیے آنے والے شہریوں کی گاڑیوں کو چوری یا ٹیمپرڈ قرار دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں، بلوچ کالونی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...