Wednesday, October 28, 2020
Home Trending این اے246،آزاد امیدوار محفوظ یار خان ایم کیو ایم کے حق میں...

این اے246،آزاد امیدوار محفوظ یار خان ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار

Mehfoozyar khanکراچی،این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار محفوظ یار خان ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان بھی کردیا۔اس سے قبل محفوظ یار خان عوامی مسلم لیگ سے جڑے ہوئے تھے، تاہم گزشتہ کئی انتخابات میں شکست کے بعد اس بار انہوں نے ایم کیو ایم کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ساتھ ہی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ محفوط یار خان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کنورنوید حلقے کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ حلقےمیں تعلیمی اداروں کےقیام کیلئےایم کیو ایم کی مدد درکار ہے۔ آج الطاف بھائی کے بیان کے بعد حق پرست بن گیا ہوں۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کیلئے پورے شہر سے لوگوں کو جمع کیا۔ جبکہ جماعت اسلامی نے طالبان کی سرپرستی میں کراچی میں دہشتگردی پھیلائی۔ ہم مہاجر قوم کا مینڈیٹ تقسیم ہونے نہیں دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...