Wednesday, October 28, 2020
Home خصوصی رپورٹس ایٹمی قوت پاکستان۔۔ کراچی اپ ڈیٹس کی ایک کاوش (سعید اﷲ سعید)

ایٹمی قوت پاکستان۔۔ کراچی اپ ڈیٹس کی ایک کاوش (سعید اﷲ سعید)

karachi-updates-seminar28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے جہاں پورے ملک میں مختلف سیاسی پارٹیوں، مذہبی تنظیموں اور این جی اوز نے پروگرامز منعقد کئے۔ تو وہیں کراچی شہر کی اردو نیوز ویب سائٹ ”کراچی اپڈیٹس ڈاٹ کام،، نے بھی ایک سیمینار بعنوان ” ایٹمی قوت پاکستان“ کا اہتمام کیا۔ کراچی اپڈیٹس ڈاٹ کام کی جانب سے اس پروگرام کا انعقاد we trust گلشن اقبال میں ہوا۔ جس میں معاشرے کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد نیوز ایڈیٹر کراچی اپڈیٹس ڈاٹ کام حفیظ خٹک نے کراچی اپڈیٹس کے قیام اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ تعارف کے بعد مختلف مقررین نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جن مقررین نے اپنے خیالات سے سیمینار کے شرکاءکو مستفید فرمایا ان میں فاضل مدینہ یونیورسٹی سعودی عربیہ و مدیر جامعة الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال کے جناب مفتی یوسف طیبی صاحب، معروف سماجی شخصیت اور دانشور مختار احمد غازی اور سنیئر صحافی عطاءمحمد تبسم نمایاں رہے۔

مقررین نے اپنے خطابات میں ایٹمی قوت پاکستان کے عنوان سے سیمینار کے انعقاد پر کراچی اپڈیٹس کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کراچی اپدیٹس ڈاٹ کام کے ذمہ داران کو مبارک بھی دی۔ یوم تکبیر کے حوالے سے مقررین کا کہنا تھا کہ بلاشبہ آج کا دن نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے ایک عظیم دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ کیونکہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے، اس لیے پوری مسلم دنیا پاکستان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتی ہے تو پاکستان کی خوشی کو اپنی خوشیوں سے بھی زیادہ سیلیبریٹ کرتے ہیں۔ پاکستان کی اس ممتاز حیثیت کی وجہ سے کفریہ طاقتیں پاکستان سے اس مقام کو ہمیشہ چھیننے کی کوششیں کرتی رہی ہیں، مشرف دور حکومت میں عالمی طاقتیں اپنی اس مذموم مقصد میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوگئی تھیں۔

وہ دور بلاشبہ پاکستانی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دور تھا۔ لیکن اب اﷲ پاک کے فضل و کرم سے پاکستان اس تاریک دور سے رفتہ رفتہ نکل رہا ہے اور امید ہے کہ ایک بار پھر پاکستان بہت جلد عالم اسلام کا پشتیبان بنے گا۔ مقررین نے جہاں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کو رحمت خداوندی اور ایٹم بم کا تحفہ خداوندی قرار دیا تو وہیں اہل پاکستان کو وہ کردار ادا کرنے پر زور دیا جو کہ ایک مسلمان کے شایان شان ہوتا ہے۔ اس بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج انڈیا میں مودی کے بر سر اقتدار آتے ہی RSS جیسی دہشت گرد تنظیم کے کیمپ پھر سے بحال ہوگئے ہیں تو وہیں اسرائیل نے یہ قانون بنا رکھا ہے کہ اس وقت تک کوئی بھی اسرائیلی فرد کسی بھی قسم کی کوئی دستاویز نہیں بناسکتا جب تک کہ وہ عسکری ٹریننگ نہ لیں۔ دوسری طرف ہم مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ کفر کے خلاف تیاری تو دور کی بات ہم تو کفریہ طاقتوں کی ثقافت اور رسم رواج خود اپنے اوپر مسلط کررہے ہیں۔ جو بہر حال ایٹمی قوت پاکستان کے باسیوں کو زیب نہیں دیتا۔ لہٰذا ہمیں چاہیے اپنے اقدار کی جانب واپس پلٹ کر دنیا کی امامت کے لیے خود کو تیار کریں۔

حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...