Thursday, October 22, 2020
Home Trending ایڈیشنل آئی جی کی زیر صدارت اجلاس، سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ...

ایڈیشنل آئی جی کی زیر صدارت اجلاس، سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

GhulamQadirTheboکراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے شہر میں پولیس اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملے اور اس کے نتیجے میں ہونیوالی شہادتوں کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے سینٹرل آفس میں اجلاس طلب کیا اورامن و امان کی صورتحال سمیت سیکیورتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اوراجلاس میں شریک ایسٹ، ویسٹ، ساﺅتھ زوزنز کے کے ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے اورضلعی ایس ایس پیز کو ضروری احکامات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیس حفاظت خوداختیاری اقدامات کو بھی ہرگز فراموش نہ کریں اورہر سطح پر فرائض کی انجام دہی انتہائی مستعدی اورچوکنا رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انجام دیں۔

انہوں نے کہ کہ تمام تھانوں کی حدود میںموٹرسائیکل گشت کیلئے دو دوموٹرسائیکلوں پر پولیس اہلکاروں کو مامورکیا جائے جبکہ تمام ایس ایچ اوز پیٹرولنگ کی فرائض کی ادائیگیوں کے پروٹوکول کو ہر صورت میں عمل درآمد کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تھانوں کو بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہدایت دیں کہ پولیس کے پاس دستیاب آرمز ایمونیشن کے اسٹاک کا تفصیلی احاطہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میںممکنہ ہنگامی صورتحال پر کنٹرول اورامن وامان کو بحال رکھنے کے تناظر میں اینٹی رائٹس فورس کو تیار حالت میں زونل اورضلعی سطحوں پر رکھا جائے۔GhulamQadirThebo

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی