Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ایکسپو پاکستان: عوام کا سمندر، غیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ 2 ارب...

ایکسپو پاکستان: عوام کا سمندر، غیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدے

expo-2015320x180کراچی: ایکسپو پاکستان 2015 کے اختتامی دن مختلف مقامی وغیرملکی مصنوعات کی اسپاٹ سیل کی وجہ سے کراچی ایکسپوسینٹر میں اتوارکوعوام کا سیلاب امڈ آیا۔ عوام کی جانب سے نمائش میں رکھی گئی مختلف مصنوعات جن میں خواتین اور بچوں کے تیارملبوسات، گھریلومشینری، کوکر، الیکٹرانکس مصنوعات، کتابیں،ٹاولز، کٹلری سامان، چاول، سویٹس، ٹن پیک مشروبات، کاسمیٹکس، جیولری، چشموں کے فریمز، ہربل پروڈکٹس، حب سالٹ کے مختلف اقسام کے نمک شامل ہیں کے اسٹالوں پر عوام کا رش رہا۔ نمائش کنندگان نے نمائش کے لیے رکھے سامان کو واپس لے جانے کے بجائے ایکسپوسینٹر میں ہی اپنا مال رعایتی داموں پرفروخت کرنے کو ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ بیشتراسٹالوں میں ڈسٹری بیوٹرپرائس یا پھر 10 فیصد سے50 فیصد کی رعایت پر مصنوعات فروخت کی گئیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیارکے چشموں کے فریمز، سن گلاسز اورپرسکرپشن گلاسزکے ایک برآمدکنندہ مینوفیکچررکے اسٹال پر بھی عوام کا رش دیکھنے میں آیا ۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سربراہ ایس ایم منیر نے کہا کہ ایکسپو پاکستان 2015 میں غیرملکی خریداروں کی جانب سے مختلف پاکستانی مصنوعات کے لیے 2 ارب ڈالر مالیت کے برآمدی معاہدے طے پاگئے ہیں جبکہ اس سے زائد مالیت کے مزید برآمدی معاہدے متوقع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپو پاکستان کے دوران 1.5 لاکھ عام افراد اور30 ہزار کارپوریٹ کلائنٹس نے وزٹ کیا جبکہ پاکستانی اداروں کی مختلف غیرملکی اداروں کے ساتھ 10 سے زائد معاہدے طے پائے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ اکتوبر کے...

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...