Tuesday, October 27, 2020
Home Trending اے ایس آئی علی نواز کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے، پولیس

اے ایس آئی علی نواز کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے، پولیس

ASIalinawazphotoexpressکراچی، گلشن اقبال میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے اے ایس آئی کی میت آبائی علاقے روانہ کردی گئی مقتول فیڈرل بی صنعتی ایریا میں تعینات اور بھٹائی آباد کا رہائشی تھا جبکہ مقتول7 بچوں کا باپ تھا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کے علاقے موتی محل کے قریب 125 موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اے ایس آئی علی نواز پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں45 سالہ اے ایس آئی علی نواز اور 32 سالہ راہ گیر وسیم احمد زخمی ہو گئے تھے جو بعدازاں دونوں زخمی افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے، پولیس افسر فیڈرل بی صنعتی ایریا میں تعینات اور بھٹائی آباد میں رہائشی تھا اور اس کا آبائی تعلق نوشہرو فیروز سے تھا، مقتول اے ایس آئی 3 بیٹوں اور 4 بیٹیوں کا باپ تھا۔

گزشتہ روز شہید اے ایس آئی علی نواز کی نماز جنازہ گلبرگ میں واقع ڈی آئی جی ویسٹ کے دفتر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو، ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید، ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کے علاوہ شہید اے ایس آئی کے اہلخانہ عزیز و اقارب اور دیگر افراد نے شرکت کی، بعدازاں شہید اے ایس آئی کی میت ضلع نوشہرو فیروز تعلقہ نو شہرو صاحب خان بھٹی گوٹھ روانہ کردی گئی۔
گلشن اقبال پولیس کا کہنا ہے کہ دہرے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی جانب سے پولیس سے رابطہ کرنے پر فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا جائے گا، انھوں نے بتایا کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 3 خول ملے ہیں جنھیں فارنزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا، انھوں نے بتایا کہ اے ایس  آئی علی نواز کا قتل بھی شہر میں جاری پولیس افسران و اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...