Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں کاروبار بااثرشخصیات کی پشت پناہی پرہائی ویزسے ٹرکس،ٹرالرکومنظم اندازمیں لوٹا جارہا ہے، ٹرانسپورٹرز

بااثرشخصیات کی پشت پناہی پرہائی ویزسے ٹرکس،ٹرالرکومنظم اندازمیں لوٹا جارہا ہے، ٹرانسپورٹرز

Good Transportکراچی، سیکرٹری محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی زیرصدارت جمعرات کو ان کے دفتر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹرز پھٹ پڑے۔اس موقع پرگڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر خالد خان نے اجلاس کوبتایا کہ سندھ میں دہشتگردی کے بعد ڈاکو راج نے سر اٹھالیاہے شہروں کے ساتھ ساتھ ہائی ویز بھی غیر محفوظ ہوگئی ہیں۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے 40درآمدی ٹرالر لوٹ لیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بااثر شخصیات کی پشت پناہی پر ہائی ویز سے ٹرکس،ٹرالر کو منظم انداز میں لوٹا جارہا ہے ۔کراچی تا گھوٹکی ہائی ویز سامان کی ترسیل کے لیے مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں۔انہوں نے حکومت سے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خالدخان نے کہاکہ کراچی سے اندرون ملک سامان کی محفوظ ترسیل کے لیے ہائی ویز پر رینجرز کی چوکیاں قائم کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ اگرٹرالرز کے اغوا اور ڈاکو راج کو نہ روکا گیا تو ملک میں سامان کی ترسیل بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکو ٹرالرز سے سامان لوٹ کر ڈرائیورز کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔درآمدی سامان سے بھرے ٹرالرز کے اغوا کے واقعات قاضی احمد،جامشورو،گڈاپ میں پیش آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...