Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں عدالت بار ایسوسی ایشنز کیلئے سالانہ بجٹ میں گرانٹ رکھنے کا اعلان

بار ایسوسی ایشنز کیلئے سالانہ بجٹ میں گرانٹ رکھنے کا اعلان

295220-SindhHighCourtکراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت صوبے بھر کی تمام ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنوں کیلئے سندھ حکومت کے سالانہ بجٹ میں باقاعدگی سے اسپیشل مالی گرانٹ رکھی جائے گی تا کہ وکلاء برادری کی حوصلہ افزائی ہو سکے انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کو خصوصی گرانٹ اور17 شہید وکلاء کے ورثہ کو مالی امداد دو ہفتوں کے اندر دی جائے گی اور صوبے بھر میں کنٹریکٹر پر کام کرنے والے تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کو بھی ایک دو ہفتوں میں ریگولر کر دیا جائے گا، یہ اعلانات انہوں نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے18 رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کئے کے بی اے کے صدر نعیم قریشی ایڈووکیٹ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ وکلاء ہمارے مشکل وقت کے ساتھی ہیں اور انہوں نے ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی بالادستی کیلئے مثالی قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے وکلاء کو تحفظ کیلئے اسلحہ لائسنس دئے جانے، سٹی کورٹ میں قائم ڈسپنسری کیلئے ایک ایمبولینس اور دو ڈاکٹر اور ادویات فراہم کرنے اور سٹی کورٹ سے ہائی کورٹ تک16 سیٹرز شٹل سروس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...