Tuesday, October 27, 2020
Home Trending بدترین پرفارمنس کے انوکھے ریکارڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے نام

بدترین پرفارمنس کے انوکھے ریکارڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے نام

pakistan west indiesکرائسٹ چرچ: ویسٹ انڈیزکے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو جہاں 150 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تو وہیں اس نے خراب ترین پرفارمنس کے کئی انوکھے ریکارڈز بنانے کا بھی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کی ناکارہ بولنگ اور آندرے رسلز کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 310 بنائے جو تمام ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہے۔ قومی ٹیم نے میچ کے دوران بد ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ ریکارڈ بھی اپنے نام کئے جس میں اس کے 4 ابتدائی بلے باز ناصر جمشید، یونس خان اور حارث سہیل اور احمد شہزاد کا صرف ایک رن پر آؤٹ ہونا ہے جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ کینیڈا کے نام تھا جو اس نے 2006 میں زمبابوے کے خلاف 4 رنز پر 4 وکٹیں گنوا کر اپنے نام کیا۔ ویسٹ انڈیز سے 150 رنز سے شکست بھی ورلڈ کپ کے مقابلوں میں رنز کے اعتبار سے پاکستان کی سب سے بڑی شکست اور ویسٹ انڈیز کی سب سے بڑی فتح ہے، اس سے قبل ورلڈ کپ 2011 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 110 رنز سے بدترین شکست دی تھی جو ریکارڈ ویسٹ انڈیز نے اب اپنے نام کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...