Tuesday, October 20, 2020
Home Trending برطرفی کے خلاف عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ملازمین کا مظاہرہ

برطرفی کے خلاف عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ملازمین کا مظاہرہ

UITکراچی ، معروف تعلیمی ادارے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے متعدد ملازمین کا برطرفی کے خلاف مظاہرہ، برطرف افراد کا ملازمت پر بحال کرنے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع معروف تعلیمی ادارے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ملازمین نے دوملازمین کی برطرفی کے خلاف مظاہرہ کیا ، مظاہرے میں شامل ایک شخص ریاض کا کہنا تھا کہ ان کے دو ساتھی عزیز الرحمن اور مہر علی خان پر چوری کا الزام لگاکر ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ الزام کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے گئے اور نہ ہی برطرفی کی پیشگی اطلاع دی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ان ساتھیوں کو ملازمت پر بحال کیا جائے۔

دوسری جانب انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ کی جانب سے وقار نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ میں 150ملازمین ہیںجس میں اساتذہ بھی شامل ہیں۔ خراب معاشی صورتحال کے سبب انتظامیہ نے کئی ماہ سے ڈاﺅن سائزنگ کا عمل شروع کیا ہے جس کے تحت مذکورہ ملازمین کو تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا بلاول سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کیپٹن صفدر واقعے پر بات چیت،...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا تحقیقات کا حکم

کراچی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے چیئرمین پی پی کے مطالبہ پر آرمی چیف نے تحقیقات کا حکم دے دیا، آرمی...

ایف آئی آر کےلئےناروا سلوک کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ

کراچی، کیپٹی صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر افسران دلبراشتہ ہیں، ایف آئی آر کے معاملے میں انتہائی ناروا سلوک کیا گیا،ایڈیشنل...