کراچی، بلدیہ کے اعلیٰ افسران سمیت 3 افراد کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 80 کروڑ روپے کی جعلسازی کے الزام میں کے ایم سی کے ڈائریکٹر بجٹ ناصر اسحاق، آپریشن منیجر رﺅف قاضی اور بینک منیجر محمدعلی خواجہ کو گرفتار کے ان خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ کیس میں ایڈمنسٹریٹر رﺅف اختر فاروقی کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے بلدیہ میں 80 کروڑ روپے کی جعلسازی کی ہے، ملزمان نے گھوسٹ بینک سے اکاﺅنٹ کے ذریعے کرروڑں روپے نکلوائے۔