کراچی، بلوم برگ نے کراچی کو یتیم شہر قرار دے دیا، بلوم برگ کی سروے رپورٹ کے مطابق شہر میں کھٹارہ بسیں چلتی ہیں، مسافر بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرتے ہیں حد تو یہ ہے مسافر بسوں کی چھتوں پر سفر کررہے ہیں، کراچی کا ٹرانسپورٹ نظام دنیا کا ناکارہ ترین نظام ہے، گرین لائن بس منصوبہ وفاق اور صوبے کے اختلافات کی نذر ہوگیا