Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

بنگال ٹائیگرز نے ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی نئی تاریخ رقم کردی

bangladesh team1کراچی: بنگال ٹائیگرز نے ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی شاہینوں کو شکست دے کر شارٹ فارمیٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف نئی تاریخ رقم کردی۔ بنگلا دیش کے شہر میرپور کے شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر141 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلادیش نے ہدف 3 وکٹوں پرباآسانی حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے اننگز کا آغاز بڑے جارحانہ انداز میں کیا،تمیم اقبال نے چھکے کے بعد 2 چوکے جڑ کر محمد حفیظ کا استقبال کیا، اس اوور کی آخری گیند پر سومیہ سرکار بغیر کھاتہ کھولے سعیداجمل کی ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے، پاکستان کو دوسری کامیابی تیسرے اوور میں ملی جب تمیم اقبال 14 رنز بنانے کے بعد عمرگل کی گیند پر محمد حفیظ کو کیچ تھما بیٹھے، اوپنرز کی رخصتی کے بعد مشفیق الرحیم نے اسکور آگے بڑھانا شروع کیا لیکن انہیں وہاب ریاض نے 19 رنز پر بولڈ کردیا۔

Open chat