Sunday, October 25, 2020
Home Trending تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے محنت کرنے کی ضرورت ہے، رﺅف صدیقی

تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے محنت کرنے کی ضرورت ہے، رﺅف صدیقی

Abdul-Rauf-Siddiquiکراچی، اقتصادی نمو کیلئے ضروری ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہو اور ان کا اعتماد بحال ہو تاکہ مصنوعات اور خدمات کے انتخاب میں آزادانہ پسند اور نا پسند کا خیال رکھا جاسکے۔ اس بات کا اظہار گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے خصوصی پیغام میںنویںکنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو ایوارڈ دیئے گئے ۔ کنزیومر چوائس ایواڑد ملکی سطح پر ایک منفرد تقریب ہے جس میں صارفین کیلئے اشیاءبنانے والے سروس مہیار کرنے والے اور فنانشل سیکٹر کے اداروں کو صارفین کی پسند کے مطابق ایوارڈ دیئے جاتے ہیں اور معیاری اشیاءبنانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تقریب سے بطور مہمان اعزازی صوبائی وزیر صنعت وتجارت رﺅف صدیقی، صوبائی وزیر فوڈ جام مہتاب حسین ڈاہر، کمشنر کراچی ڈویژن شعیب احمد صدیقی، ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن رو¿وف اختر فاروقی، سابق ایڈوئنر وزیراعظم ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، اعزازی کونسل جنرل مارا کو مرزا اشتیاق بیگ ، چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کوکب اقبال نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت رﺅف صدیقی نے کہا کہ تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہم سب کو مل جل کر انتھک محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔اپنی کوالٹی اور معیار کو بہتر بنائیں تاکہ انہیں آئندہ بھی کنزیومر چوائس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جاتا رہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ کوکب اقبال کی چیئرمین شپ میں منسٹر ٹاسکس فورس برائے کنزیومر پروٹیکشن کو تسلسل سے کام جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی وزارت صنعت و تجارت ہر سطح پر کنزیومر ایسوسی ایشن کو رہنمائی اور تعاون فراہم کرے گی۔قبل ازیں چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کوکب اقبال نے اپنے استقبالیہ سے خطاب میں کہا کہ ملک میں صارفین اور تاجر و صنعت کاروں میں معیار پر مبنی معاشرے کے فروغ ، روز مرہ استعمال کی اشیاءکے تیار کنندہ اور صارفین کے درمیان صحت مند تعلقات رکھنے کیلئے کنزیومر چوائس ایوارڈ کی سالانہ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ کوکب اقبال نے کہا کہ کنزیومر چوائس ایوارڈ ملکی سطح پر ایک منفرد تقریب ہے جس میں اشیاءبنانے والے سروس مہیا کرنے والے اور فنانشنل سیکٹر کے اداروں کو صارفین کی پسند کے مطابق ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایوارڈ کے انعقاد کا مقصد صارفین اور مصنوعات بنانے والوں کے درمیان ایک مضبوط ہم آہنگی کو استوار کرنا ہے جس سے نہ صرف مصنوعات بنانے والے اپنی پروڈکٹ کا معیار بہتر بنانے کی طرف توجہ دیں گے بلکہ ان کے درمیان مقابلے کا امتحان بھی فروغ پائے گا جس سے صارفین کو اچھی اور معیاری چیزیں باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہونگی۔صوبائی وزیر فوڈ جام مہتاب حسین ڈاہرنے کہا کہ کنزیومر چوائس ایوارڈ میں یہ بات خوش آئند ہے کہ یہ تقریب اپنی نوعیت کی منفرد تقریب ہے جس میں ایوارڈ وصول کرنے والوں کا چناﺅ صارفین نے خود کیا ہے جبکہ ہمیشہ یہ پریکٹس رہی ہے کہ ججز کا پینل ایوارڈ وصول کرنے والوں کو منتخب کرتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کنزیومر چوائس ایوارڈ سے معیاری اشیاءبنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...