Wednesday, October 28, 2020
Home Trending تحریک انصاف کے کارکن دل شکستہ ہیں،حیدر عباس رضوی

تحریک انصاف کے کارکن دل شکستہ ہیں،حیدر عباس رضوی

Haider Abbas Rizviکراچی ، متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے کارکنوں کی معقول تعداد آب پارہ میں موجود ہے، جبکہ تحریک انصاف کے کارکن دل شکستہ ہیں، وہ نظر نہیں آرہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ طاہرالقادری نے کارکنوں کی تربیت کی ہے ان کے کارکن آبپارہ میں موجودہیں، تحریک انصاف کے کارکن دل شکستہ ہیں، تمام ہمدردیاں سیاسی کارکنوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی صورتحال سیاسی کارکنوں کےلیے چیلنج ہوتا ہے، سیاسی کارکن گزشتہ روز سے صبرآزما مراحل سے گزررہے ہیں۔ حیدرعباس رضوی نے کہا کہ نمائش میں دھرنے پرہمارے کارکن 5 دن بیٹھے رہے، اگرقیادت کارکن کے درمیان ہو توکارکن اپنے مشن پرڈٹا رہتا ہے، ہم ہرمشکل میں اپنے کارکنان کے ساتھ رہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...