Tuesday, October 27, 2020
Home Trending تحریک انصاف کے 4 ارکان کے استعفے منظور کرلیئے ہیں۔آغاسراج درانی

تحریک انصاف کے 4 ارکان کے استعفے منظور کرلیئے ہیں۔آغاسراج درانی

 Agha-Siraj-durraniاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے 4 ارکان کے استعفے منظور کرلیئے ہیں،مزیدکارروائی کے لیئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔بدھ کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چاروں ارکان نے 5 ماہ قبل اپنی نشستوں سے استعفے دیئے تھے، اس دوران بہت کوشش کی کہ تحریک انصاف کے ساتھ معاملات حل ہوجائیں اور وہ ایوان میں دوبارہ آئیں، لیکن اب وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے استعفوں کی منظوری کو مزید ٹالنا بہتر نہیں ہے۔ اس لئے انہوں نے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے ہیں تاکہ ان حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرائے جاسکیں۔واضح رہے کہ قومی اور پنجاب اسمبلی کی طرح تحریک انصاف کے چاروں ارکان ثمرعلی خان، خرم شیر زمان، سید حفیظ الدین اور ڈاکٹر سیما ضیا نے سندھ اسمبلی سے بھی استعفے دے دیئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...