Wednesday, October 28, 2020
Home Trending مغربی ممالک مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، حافظ...

مغربی ممالک مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، حافظ سعید

Hafiz-Saeedکراچی،         جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ترویج اسلام کا راستہ روکنے کے لیے مغربی ممالک مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ تعلیم و تربیت کے میدان میں دینی مدارس کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ نریندر مودی کے برسراقتدار آنے سے ہندوستانی مسلمان غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔ نواز شریف ”نہرو لیاقت معاہدے“ کے تحت ہندوستانی مسلمانوں کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائیں۔ وزیر اعظم کی طرف سے اہل کشمیر کو نظر انداز کرنے سے کشمیریوں میں مایوسی پیدا ہوگی۔ پاکستان اور مسلمانوں کے مفادات کو غیر ضروری مصلحت کے تحت نظر انداز نہ کیا جائے۔

ان خیالات کا ظہار انہوں نے جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے تقریب ختم بخاری و تقسیم اسناد کے اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب بخاری سے جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مدارس دینیہ جماعة الدعوة پاکستان کے مدیر حافظ عبدالسلام بن محمد، جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے شیخ الحدیث محمود احمد حسن، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی، مدیر تعلیم الشیخ یحییٰ بھٹی، جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، حافظ محمد امجد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر تقریب میں مختلف دینی مدارس کے شیوخ الحدیث، جید علماءکرام اور اساتذہ بھی موجود تھے۔ جبکہ صحیح بخاری کے آخری حدیث پر استاذ الاساتذہ حافظ عبدالسلام بن محمد نے درس حدیث دیا۔ پروگرام میں شہر بھر سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور اسلام کے احیاءو سربلندی کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ دشمنان اسلام کی مدارس کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مذموم ہتھکنڈے استعمال کر کے اسلام دشمن قوتیں ہمیں اسلام و پاکستان کے دفاع کی جدوجہد سے نہیں روک سکتیں۔ امام بخاری رحمة اللہ علیہ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ علماءکرام منبر و محراب کا فریضہ ادا کریں اور قوم کو اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کے مقابلہ کے لیے متحد و بیدار کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے ہیں۔ اہل پاکستان اس بات کو پسند نہیں کریں گے کہ ہم بھارت کی رضا مندی کے لیے اہل کشمیر کا اعتماد کھو دیں۔ نواز شریف ماضی کی غلطیوں سے عبرت حاصل کریں۔ اگر بھارت سے برابری کی سطح پر بات نہ کی گئی تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ نریندر مودی سے خیر کی کوئی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ ان کے ہاتھ ہزاروں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ نواز شریف کروڑوں ہندوستانی مسلمانوں کی مال و جان اور عزت آبرو کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ”نہرو لیاقت معاہدہ“ ضرور زیر بحث لائے۔ اگر نواز شریف پاکستان اور مسلمانوں کے مفاد کو نظر انداز کریں گے تو پاکستانی قوم انہیں فراموش کردے گی۔

جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ امریکہ کے بڑھتے ہوئے قدموں کو مدارس دینیہ کے طلبہ نے روکا ہے۔ امریکی جرنیل مان چکے ہیں کہ ہمیں مدارس نے ڈبو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مدارس تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ اصحاب رسولﷺ بھی صفہ کے چبوترے پر دین کا علم حاصل کرتے تھے، جب انہوں نے جہاد کا علم بلند کیا تو آدھی دنیا کے امام بنے۔ امام بخاری کے شہر بخارا میں اسلام جہاد کے ذریعے پہنچا، اللہ نے انعام کے طور پر امام بخاری جیسا عظیم محدث امت کو عطا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی طاقتیں شکست کھا چکی ہیں، اب مدارس دینیہ امت کی رہنمائی کے لیے آگے بڑھیں اور قوم کے سامنے اسلام کا عملی نقشہ پیش کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...