Monday, October 26, 2020
Home Trending تعلیمی نصاب کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ

تعلیمی نصاب کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ

nisar-khoroکراچی،         سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے اورملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحقیق پر مبنی نصاب تیار کرنے کے لیے تعلیمی نصاب ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں صو بائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت تعلیمی نصاب میں تبدیلی سے متعلق ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کلاس ایک سے چار تک نصاب میں تبدیلی کے بعد کلاس پانچ سے آٹھ تک کے نصاب میں تبدیلی پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ائندہ سال اپریل سے ایڈوائزری کمیٹی نصاب میں تبدیلی کی سفارشات مرتب کرے گی۔

اس موقع پر پر یس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑوکا کہنا تھاکہ نصابی ایکٹ میں ترمیم کرکے تعلیمی نصاب سے متعلق نئی قانون سازی میں پالیسی گائڈ لائن دیں گے اور آئندہ سال بچوں کو تبدیل شدہ نصاب ملے گا۔ نثاراحمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد پچھلے سال نصاب میں ترامیم کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا تھا، تعلیمی نصاب میں تبدیلی کا مقصد بچوں کے ذہینوں کو محب وطن ترقی پسند اور لیبرل بنا نا مقصود ہے۔

ایک سوال کے جواب نثا ر احمد کھوڑو نے کہاکہ شہلا رضا پار ٹی کے اہم اجلاس میں شریک ہوتی ہے یا نہیں اس لئے میں ان کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا تاہم آصف علی زرداری ملک کے سابق صدر رہے ہیں لہٰذا اس کے بیرونی ملک دوروں پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے تو کبھی نہیں کہا کہ عمران خان لند ن اور دیگر لوگ سعودی عرب یا کینڈا کیو ں جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...