Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں کاروبار تھرکول سے 3 تا 5 روپے یونٹ بجلی بناکر دے سکتے ہیں،...

تھرکول سے 3 تا 5 روپے یونٹ بجلی بناکر دے سکتے ہیں، ثمرمبارک

samar mubarak1لاہور: ایٹمی سائنسدان اور پنجاب منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین ڈاکٹر ثمرمبارک مند نے کہا ہے کہ معدنیات کے ذخائر پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں سے چھٹکارا دلا سکتے ہیں اور تھر کے کوئلے سے صرف 3 تا 5 روپے فی یونٹ بجلی بنا کر دے سکتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر ثمرمبارک مند نے کہا کہ چنیوٹ میں 28 مربع کلومیٹر کے علاقے میں 1 کھرب ڈالر مالیت سے زائد کے تانبے، سونے اور لوہے کے ذخائر موجود ہیں، ریکوڈک اور سینڈک منصوبے کے برعکس چنیوٹ کی قیمتی معدنیات کسی بھی عالمی کمپنی کو لیز پر نہیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کی طرح تھر میں بھی کھربوں ڈالرکی معدنیات کا خزانہ موجود ہے جس سے ہزاروں میگاواٹ بجلی، گیس، ڈیزل اور فرٹیلائزر سمیت متعدد مصنوعات تیار کی جا سکتی ہیں، تھر کے کوئلے سے صرف 3 تا 5 روپے فی یونٹ بجلی بنا کر دے سکتے ہیں جب کہ تھر میں انڈر گراؤنڈ گیسی فکیشن کامیاب طریقے سے جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...