Tuesday, October 27, 2020
Home Trending تیزآواز سے کان اوردماغ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تحقیق

تیزآواز سے کان اوردماغ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تحقیق

LoudlyEarCheckupکراچی، ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ تیز شور پیدا کرنے والی آوازوازوں کی وجہ سے انسان کا دماغ اور کان متاثر ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایمبولینس کے سائرن کی آواز یا پھر اونچی آواز میں ایم پی تھری پلیئیر میں گانے سننے کی عادات بھی شور والی آوازوں کے دائرے میں آتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تیز شور کی آوازوں سے کان میں سماعت وصول کرنے سے متعلق خلیے متاثر ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس نے چوہوں پر تجربہ کیا‘ چوہوں کو تیز آوازوں کے ماحول میں رکھنے کے بعد سائنسدانوں نے چوہوں کے دماغوں کے اس حصے کا جائزہ لیا جو آوازوں سے متعلق حرکات کا ذمے دار ہے۔ دماغ کے اس حصے کو کارٹیکس آڈٹری کہتے ہیں۔ سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ جن چوہوں کو تیز آوازوں کے ماحول میں رکھا گیا تھا ان کا کارٹیکس آڈٹری متاثر ہوا اور وہ پہلے کی نسبت آوازوں کو پورے طور پر نہیں جانچ پا رہے تھے اور دماغ کے اس حصے کی کارکردگی پہلے کی بنسبت محض ایک تہائی رہ گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

چھالیہ اگر گٹکا نہیں ہے تو کیوں ضبط کی جارہی ہے؟ سندھ ہائیکورٹ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے چھالیہ ضبط کرنے اور مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر...

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا...

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...