Tuesday, October 27, 2020
Home Trending تیسرا ٹیسٹ: گال میں پاکستانی باﺅلز کو ناکامی کا سامنا

تیسرا ٹیسٹ: گال میں پاکستانی باﺅلز کو ناکامی کا سامنا

Cricketگال، کمار سنگاکارا کے ناقابل شکست 140 رنز کی بدولت سری لنکا نے پاکستان کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے پر 338-3 رنز بنا لیے۔ ہفتہ کو کھیل کے چوتھے دن پہلی ہی گیند پر سنگاکارا کا کیچ ڈراپ کر دیا گیا جس کا پاکستانی ٹیم کو بھاری خمیازہ بھگتنا پڑا۔

سنگاکارا نے 252-2 کے مجموعی سکور پر جنید خان کی گیند پر لوز ڈرائیو شاٹ کھیلا مگر عبدالرحمان ان کا ایک آسان نہ پکڑ سکے۔ تاہم اسی اوور میں جنید نے دو گیندوں کے بعد مہیلا جے وردھنے (59) کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

آج کے سیشن کی یہ واحد کامیابی تھی جو پاکستانی باو¿لرز کو ملی۔گزشتہ روز کے انفرادی سکور 102 پر آج اپنی اننگز دوبارہ شروع کرنے والے سنگاکارا کھانے کے وقفے پر 140 رنز تک پہنچ گئے جبکہ دوسری جانب کپتان اینجلو میتھیوز 43 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کو پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لیے مزید 113 رنز درکار ہیں۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان 85-2 کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ سٹار آف سپنر سعید اجمل 39 اوورز پھینکےہ کے بعد بھی اپنی پہلی وکٹ کی تلاش میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...

داود یونیورسٹی کے طلبا یونیورسٹی انتظامیہ سے سخت ناراض

کراچی؛ ایم اے جناح روڈ پر واقع داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی کے طلبا انتظامیہ پر برس پڑھے ، انٹرنیٹ کی...