Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں کاروبار تیل کی قیمتوں میں کمی: پاکستان کو7ماہ میں 1 ارب سے زائد...

تیل کی قیمتوں میں کمی: پاکستان کو7ماہ میں 1 ارب سے زائد کا فائدہ

Petrolphotofileکراچی: خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کو رواں مالی سال اب تک 1ارب 23کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوچکا ہے۔ پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری 2015 تک پٹرولیم گروپ کی درآمدات 14.06صد کی کمی سے 7ارب50کروڑ 70لاکھ 98 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8ارب73کروڑ 53لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، اس طرح ان 7ماہ میں پاکستان کو پٹرولیم درآمدات میں 14فیصد کمی کی وجہ سے 1ارب 22 کروڑ 82 لاکھ 72 ہزار ڈالر کا فائدہ ہوا۔ اس دوران پاکستان کی جی ایس پی پلس ٹیکسٹائل ایکسپورٹ توانائی کے شدید بحران کے باوجود 1فیصد کے اضافے سے 8 ارب 9 کروڑ 61 لاکھ 24 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی جو جی ایس پی پلس کے مثبت اثرات کی ممکنہ عکاسی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...