Friday, October 30, 2020
Home کھیل تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، شعیب ملک

تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، شعیب ملک

shoaib-malik-398x252پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ تینتیس کا ہوں تینتالیس کا نہیں، زمبابوے کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے۔ تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔ جب تک فٹ ہوں پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔ ویسے بھی ابھی تینتیس کا ہوں تینتالیس کا نہیں۔شعیب ملک نے کہا کہ ڈومیسٹک اور دنیا بھر کی لیگز میں اچھا پرفارم کر رہا ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیئے کہ مجھ پر ٹی ٹوئنٹی کی چھاپ لگا دی جائے۔ زمبابوے کے خلاف ملک کی نمائندگی کے لیے تیار ہوں۔ کھلانا یا نہ کھلانا سلیکٹرز اور بورڈ کا کام ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ دورہ زمبابوے کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ دنیا کو مثبت پیغام پہنچے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...