Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے تین روزہ جونیئر لیڈرز کانفرنس اختتام پذیر

تین روزہ جونیئر لیڈرز کانفرنس اختتام پذیر

unnamedکراچی،        تین روزہ طویل جونیئر لیڈرز کانفرنس (جے ایل سی) 2014 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہوگئی جس کو شرکاءنے ہرلحاظ سے جوش وجذبہ اورولولہ سے لبریز قرار دیا۔

کانفرنس کے آخری روز ناشتہ کے بعد کانفرنس کے مرکزی اسپانسر انگلش بسکٹ مینوفیکچرز کے نمائندوں کے زیراہتمام ”جذبہ کی طاقت “ کے عنوان سے سیشن کا انعقادکیا گیا۔ اس کے فورا بعد ”تبدیلی کی کہانیوں“ کے جذبانی موضوع پر نوجوان شرکاءنے اپنی ذاتی کامیابیوں کے قصوں اورتجربات کوایک دوسرے کے ساتھ شیئرکیا۔ملک کے معروف ٹرینر عمیرجلیانوالہ نے دستاویزی فلم کی نمائش کے بعد شرکاءکواس کے سیاق وسباق پرتفصیلی معلومات فراہم کیں۔

دریں اثناء”ایک بڑا خیال“ کے موضوع نے شرکاءکواپنے کام کے نتیجے میں حاصل ہونے والے نئے خیالات کوشیئرکرنے کیلئے حوصلہ افزائی فراہم کی۔ایک جامع بریفنگ اورمنصوبہ بندی سیشن کے بعدشرکاءنے مختلف ٹیموں میں بٹ کراپنے پراجیکٹس کے خاکہ پرکام شروع کیا جس کو وہ کانفرنس کے بعد عملی طورپرپیش کرنے کا مظاہرہ کریں گے۔

جے ایل سی کی ٹیم کے ارکان کا کہنا تھا کہ یہ اختتام نہیں بلکہ نئی زندگی کا آغاز ہے۔کانفرنس میں شریک صائمہ نے کہا کہ حقیقی طورپریہ ایک ایسا تجربہ تھا جس کووہ کبھی نہیں بھولیں پائیں گی۔ہردن نئے تجربہ، یادوں اورسیکھنے کی سرگرمی پرمشتمل تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...