Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت ثاقب احمد سومرو کی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کے خلاف مہم...

ثاقب احمد سومرو کی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری

anti-encroachment-drive-at-saddar-area-of-karachiکراچی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو کی ہدایت کی تعمیل میں شہر میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے منگل کو یونیورسٹی روڈ پر جوہر کمپلیکس کے سامنے سڑک اور فٹ پاتھ پر گوشت اور مچھلی فروشوں کے کیبن اور دکانیں مسمار کردیں جبکہ بڑی تعداد میں سبزی پھل کے ٹھیے، پتھارے، پان کے کیبن، ہوٹل اور دیگر تجاوزات کا بھی خاتمہ کردیا جن کے باعث اس علاقے میں کافی عرصے سے شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑ رہا تھا۔ انسداد تجاوزات کی اس کارروائی کی نگرانی سینئرڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹس مظہر خان نے کی جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر بشیر صدیقی اور دیگر افسران و عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا ، تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ممکنہ مزاحمت کے پیش نظر اینٹی انکروچمنٹس پولیس بھی اس موقع پر موجود تھی جوہر کمپلیکس کے قرب و جوار میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے شروع کی گئی یہ مہم تین دن تک چلے گی جس کے دوران اس پورے علاقے کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو تجاوزات کے باعث ہونے والی مشکلات سے نجات دلائی جائے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹس مظہر خان نے بتایا کہ شہر کے دیگر علاقوں کی طرح جوہر کمپلیکس کے اطراف مقیم شہریوں نے بھی یہاں بڑھتی ہوئی تجاوزات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا تھا جس پر یہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر موسیمات چورنگی سے لے کر صفورہ گوٹھ تک مرکزی سڑک کے اطراف سڑک اور فٹ پاتھ سے ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمے کے لئے فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو کی واضح ہدایت ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم کو ہر صورت جاری رکھا جائے اور شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ایسے اقدامات کئے جائیں کہ تجاوزات مافیا کی حوصلہ شکنی ہو اور شہریوں کو اپنے روزمرہ امور کی انجام دہی میں سہولت ملے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...