Tuesday, January 26, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

گلشن اقبال، گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

 شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب، گلشن اقبال موتی محل کے قریب شاپنگ مال کے سامنے گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی...

پاکستان ریلوے کا آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا

سسٹم کی خرابی یا پھر بکنگ کا رش، پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا، شہریوں کو آن لائن بکنگ کرانے...

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات، دونوں رہنمائوں میں ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورت...

کورنگی میں غیرقانونی عمارت،ایس بی سی اے بے بس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کورنگی میں غیرقانونی عمارت کو گرانے کاکام اچانک روک دیا، علاقہ مکینوں کے مطابق ایس بی سی اے کے...

جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہبلدیہ غربی کی حدود میں جاری منصوبوںکوجلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ یہاں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات میسر آسکیں بلدیہ غربی میں رہائش پزیر ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل کے حل کیلئے موجودہ وسائل کا بھر پور استعمال ممکن بنا کر انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہماری زمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنراشفاق احمد ملاح کے ہمراہ اورنگی زون میں ترقیاتی کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے تمام جاری چھوٹے بڑے منصوبوں کی رفتار اور افسران و عملہ کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ہونے والے تعمیر مرمت اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی معائینہ کیا اس موقع پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہنے والے ہر شخص کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی سے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا جا رہا ہے تعمیراتی کاموں کے درمیان حائل تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپ سب کا تعاون درکار ہے میری آپ سب سے گزارش ہیکہ آپ خود تجاوزات کا خاتمہ ممکن بنائیں تو آپ کے علاقہ میں تعمیر ترقی کے بہتر ثمرات نظر آئیں گے اسموقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat