Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں عدالت جسٹس (ر) بھگوان داس قابل ،سچے اور محب وطن پاکستانی تھے،ڈاکٹر فوزیہ...

جسٹس (ر) بھگوان داس قابل ،سچے اور محب وطن پاکستانی تھے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

dr foziaکراچی: امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن اور عافیہ موومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ماہر قانون اور سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر)رانا بھگوان داس کی موت پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جسٹس (ر)بھگوان داس ایک قابل جج سچے انسان اور محب وطن پاکستانی تھے انکی موت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔انہوں نے رنگ ونسل اور مذہب سے بالا تر ہوکر حق اور سچائی کیلئے لاز وال فیصلے قلمبند کئے ۔ انکے فیصلے انکے بعد آنے والے ججزاور وکلاء کیلئے قابل تقلید مثال ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مزید کہا کہ جسٹس (ر)بھگوان داس ایک نڈر اور بے خوف انسان تھے انہوں نے وقت کے آمر جنرل مشرف کی شخصیت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جسٹس(ر) افتخار چوہدری کی بحالی کا اہم فیصلہ دیا جو سنہری حروف سے لکھا جائیگا ۔ہندو مذہب سے تعلق رکھنے کے باوجود دِین اسلام اور پیغمبرِاسلام ﷺ سے محبت انکی سادہ زندگی میں نظر آتی ہے۔وہ عام مسلمان ججز اور رہنمائوںسے زیادہ اسلام کے حوالے سے معلومات رکھتے تھے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے جسٹس(ر)بھگوان داس کے اہلخانہ کے ساتھ اپنے دکھ کا اظہار کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...