Saturday, October 24, 2020
Home کھیل جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کے پی ٹی اور کراچی ککرز فائنل میں...

جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کے پی ٹی اور کراچی ککرز فائنل میں پہنچ گئیں

azadi footballککرزفٹبال کلب کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹبال اسٹیڈیم میں جاری آل پاکستان ڈاکٹر محمد علی شاہ جشن آزادی نیشنل بینک فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور کراچی ککرز فائنل میں پہنچ گئیں۔ پہلا سیمی فائنل میچکراچی پورٹ ٹرسٹ اورحبیب بینک کے مابین کھیلا گیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 3-0 سے حبیب بینک کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالی فائی کرلیا۔ میچ کے شروعات سے دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 23ویں منٹ میں کے پی ٹی کے محمد نے گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔ دوسرے ہاف کے 52ویں منٹ میں کے پی ٹی کے محمد نے گول کر کے برتری دگنی کر دی۔ دوسرے ہاف میں حبیب بینک نے خسارہ کم کرنے کی کئی کوششیں کیں مگر گول کرنے میں ناکام رہی۔

میچ کے وقفہ کے دوران دونوں ٹیموں کا مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس مینجمنٹ سسٹم جناب جاوید علی اور دیگر مہمانوںسے تعارف کرایا گیا۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ میزبان کلب کراچی ککرز اور حیدرآباد واپڈا کے درمیان کھیلا گیا۔ کراچی ککرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد واپڈا کو 1-2سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ابتداءہی سے دونوں ٹیموں نے گول کرنے کےلئے کئی حملے کئے مگر دونوں ٹیموں کے گول کیپر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے۔

39 منٹ میں کراچی ککرز کے عبدالعزیز نے گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔دوسرے ہاف میں کراچی ککرز کے ثناءاللہ کے بہترین کراس پر محمد عمران نے ہیڈ کے ذریعے گول کر کے مقابلہ 0-2 کردیا۔ اس دوران حیدرآباد واپڈا نے گول کرنے کے لئے مسلسل دباو¿ بنائے رکھا۔ 67 ویں منٹ میں حیدرآبادواپڈا کے زلفقار علی نے گول کرکے نتیجہ 2-1 کردیا جو میچ کے اختتام تک قائم رہا۔ میچ ریفری کے فرائض فیفا ریفری ہدایت اللہ نے انجام دئے جبکہ معاون ریفریز میںارسلان شریف ، اعجاز حسین اور اسد محمود تھے۔ میچ کمشنرعبداللہ ہارون تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...

اسکول فیس رعایت, سندھ حکومت نے والدین پر بجلی گرادی

کراچی : سندھ حکومت نے طلبا کو فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ واپس لےلیا اور کہا فیسوں میں کمی...

بائیس گھنٹے سے لاپتا جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران گھر پہنچ گئے

جیو نیوز کے لاپتہ سینیئر رپورٹرعلی عمران سید گھر پہنچ گئے۔جیو نیوز کے سینیئر صحافی علی عمران نے اہلیہ سے رابطہ کیا...

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...