Thursday, October 22, 2020
Home Trending جلسےمیں شرکت سے پہلےعمران خان کی مختلف افراد سےملاقاتیں

جلسےمیں شرکت سے پہلےعمران خان کی مختلف افراد سےملاقاتیں

imrankhan_11-21-2014_166444_lکراچی،عمران خان کراچی میں موجود ہیں ، تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت سے قبل کپتان کراچی اہم ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی صبح سب سے پہلے ریحام خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ معروف بزنس مین عقیل کریم ڈیڈی کی رہائش گاہ گئے۔کپتان شہر قائد میں موجود ہیں ، رات مقامی ہوٹل میں قیام کے بعد صبح ناشتے کے لیے معروف بزنس مین عقیل کریم ڈیڈی کے گھر پہنچ گئے ، عمران خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گزشتہ رات لیاقت آباد میں ہونے والا الطاف حسین کا خطاب زبردست تھا ، لیکن پیشگی اطلاع درست نہیں ، نتیجہ میچ ختم ہونے کے بعد ہی برآمد ہوگا۔عمران خان نے جماعت اسلامی کے مقابل آنے پر موقف اپنایا کہ این اے دو سو چھالیس کا ماضی الگ تھا جبکہ دوہزار تیرہ میں جماعت کے مقابل پی ٹی آئی کو حلقے سے ذیادہ ووٹ ملے۔کپتان کے ساتھ ان کی بیگم ریحام خان اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی موجود تھی عقیل کریم ڈیڈی کی جانب سے شاندار مہمان نوازی کی گئی اور کئی اقسام کے کھانے پیش کیے گئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس...

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...