Monday, October 26, 2020
Home Trending جماعة الدعوة ”غزہ ملین مارچ“ میں بھرپور شرکت کرے گی، ڈاکٹر اقبال...

جماعة الدعوة ”غزہ ملین مارچ“ میں بھرپور شرکت کرے گی، ڈاکٹر اقبال ہاشمی

5d554_120916032653-mid-east-protests-2-horizontal-galleryکراچی،         جماعة الدعوة ”غزہ ملین مارچ“ میں بھرپور انداز سے شرکت کرے گی۔ جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما و امور خارجہ کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی ملین مارچ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر جماعة الدعوة کے تحت جہازی سائز بینر لگائے گئے اور متعدد علاقوں میں کیمپنگ کی گئی، جہاں سے عوام کو ملین مارچ میں شرکت کی بھرپور دعوت دی جاتی رہی۔ شہر بھر سے جماعة الدعوة کے کارکنان ملین مارچ میں شرکت کے لیے علاقائی ذمہ داران کے زیر قیادت قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے۔ جماعة الدعوة نے عوام کی بڑی تعداد کو ملین مارچ میں شریک کرنے کے لیے بسوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کا بڑے پیمانے پر انتظام کرلیا ہے۔

جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف امت مسلمہ متحد و بیدار ہوجائے۔ اسرائیل عالمی طاقتوں کی شہ پر اول روز سے فلسطین میں سفاکانہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔ مذہبی و سیاسی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ناگزیر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”غزہ ملین مارچ“ پاکستان کا نمائندہ پروگرام ثابت ہوگا۔ جماعة الدعوة مارچ کی کامیابی کے لیے جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے اہلیان کراچی سے اپیل کی ”غزہ ملین مارچ“ میں بھرپور انداز سے شرکت کرکے غیرت ایمانی کا ثبوت دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...